Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی میں 6 سالہ لڑکے کا قتل نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ، جنسی حملے کا شبہ

دہلی میں 6 سالہ لڑکے کا قتل نعش درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ، جنسی حملے کا شبہ

نئی دہلی ۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ڈھولہ کنواں علاقہ میں ایک 6 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر قتل کے بعد اس کی نعش درخت سے لٹکا دی گئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ جنسی حملے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ لڑکا کل رات سے لاپتہ تھا اور ساؤتھ کیمپس پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کو اس واقعہ کا آج تقریباً 11:45 بجے دن اس وقت علم ہوا جب ایک راستہ چلنے والے شخص نے نیم برہنہ حالت میں لڑکے کی نعش درخت سے لٹکتی ہوئی دیکھی۔ اس نے فوری پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی۔ لڑکے کے پیر بھی رسی سے بندھے ہوئے تھے۔ پولیس ٹیم نے فوری اس لڑکے کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جنسی حملے کے بعد اسے گلہ گھونٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ بعدازاں رسی کی مدد سے اس کی نعش درخت سے لٹکا دی گئی۔ لڑکے کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی گئی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکتی ہے۔ بعدازاں یہ مقدمہ دہلی پولیس کی ساؤتھ ویسٹ ڈسٹرکٹ منتقل کردیا گیا جہاں پہلے ہی اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

TOPPOPULARRECENT