Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / دہلی وزیر آباد کے ایک اسکول میں میں ہندو مسلم طلباء کو الگ الگ بیٹھانے پر کامعاملہ ،ٹیچر کو معطل کردیاگیا ۔ 

دہلی وزیر آباد کے ایک اسکول میں میں ہندو مسلم طلباء کو الگ الگ بیٹھانے پر کامعاملہ ،ٹیچر کو معطل کردیاگیا ۔ 

وزیر آباد : وزیر آباد کے ایک پرائمری اسکول میں مذہب کی بنیاد پر طلباء کو جماعت میں بیٹھا نے کا واقعہ پیش آیا ۔ محکمہ تعلیم کے اعلی عہدیدارو ں نے اس کا سخت نوٹ لیتے ہوئے اس ٹیچر کو معطل کردیاہے ۔ انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق سی بی سنگھ شراوت شمالی دہلی میں سرکاری اسکول کے ٹیچر انچارج بتایا گیا ہے ۔ دہلی کمیشن برائے حقوق اطفال محکمہ نے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر کو ایک نوٹس بھیجی ہے ۔

اور کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کے بعد اس کی رپورٹ اندرون دو دن میں بھیجا جائے ۔ دریں اثنا مذکورہ ٹیچر اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے اور کہا کہ یہ انہوں نے اس لئے کیا ہے کہ طلبہ میں سکون ، اچھے اخلاق سیکھ سکے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ اسکول میونسپل کارپوریشن آف دہلی ( ایم سی ڈی ) کے ماتحت چلایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT