Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / دہلی وقف بورڈ کی برخاستگی پر حکم التواء سے عدالت کا انکار

دہلی وقف بورڈ کی برخاستگی پر حکم التواء سے عدالت کا انکار

نئی دہلی ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک اعلامیہ کے خلاف حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا جو عام آدمی پارٹی حکومت نے دہلی وقف بورڈ کی برخاستگی کے ساتھ بورڈ کے اختیارات محکمہ ریونیو کو منتقل کرنے کیلئے جاری کئے تھے۔ جسٹس راجیو سہائے اینڈلا نے 8 ا کتوبر کو جاری کردہ اعلامیہ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ سے 7 کے منجملہ 5 ارکان  مستعفی ہوچکے ہیں اور مابقی دو ارکان نے حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے اس بات کا بھی نوٹ لیا کہ اعلامیہ پر حکم التواء جاری کرنے سے مفاد عامہ کی کوئی خدمت نہیں ہوگی۔ عدالت نے بورڈ کی درخواست پر جواب دینے کیلئے مرکز اور دہلی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT