Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی ٹسٹ میں ہندوستان کا بدستور مستحکم موقف

دہلی ٹسٹ میں ہندوستان کا بدستور مستحکم موقف

میتھیوز، چنڈیمل کی سنچریوں کے بعد ہندوستانی بولروں کی واپسی
نئی دہلی، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے ہندستان کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن پیر کے روز لنچ تک تین وکٹ پر192 رن بنالئے ۔ سری لنکا نے کل کے تین وکٹ پر 131 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور صبح کے سیشن میں 26.3 اوور میں 61 رن جوڑے ۔ ناٹ آؤٹ بلے باز اینجیلو میتھوز نے 57 اور کپتان دنیش چنڈیمل نے 25 رن سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے لنچ تک چوتھے وکٹ کی ناٹ آؤٹ ساجھے دار میں 117 رن بنائے ۔ لنچ کے وقت میتھیوز 194 گیندوں میں 11چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 رن اور چنڈیمل 165 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 52 رن بناکر کریز پر ہیں۔ چنڈیمل نے اپنی نصف سنچری 145 گیندوں میں مکمل کی۔سابق کپتان انجیلو میتھیوز (111) اور کپتان دنیش چنڈیمل (ناٹ آؤٹ 147) کی شاندار سنچریوں پر ہندستانی بولروں کی آخری سیشن میں واپسی بھاری پڑ گئی اور مہمان ٹیم نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک اپنے نو وکٹ 356 رن پر گنوا دیئے ۔سری لنکا نے ہندستان کی پہلی اننگز کے 536 رنز کے اسکور سے 180 رنز پیچھے ہے اور اس کا محض ایک وکٹ باقی ہے ۔ہندوستان نے کل سات وکٹ پر یہ اسکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ سری لنکا نے صبح تین وکٹ پر 131 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا اور اس نے لنچ تک تین وکٹ پر 192 رنز اور چائے کے وقفہ تک چار وکٹ پر 270 رن بنا لئے تھے ۔لیکن چائے کے وقفہ کے بعد میچ نے ڈرامائی طور پر پلٹی کھائی اور سری لنکا نے محض 26 رن جوڑ کر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیئے ۔ سری لنکا کا اسکور چار وکٹ پر 317رنز سے اچانک ہی 9 وکٹ پر 343رن ہو گیا۔ہندوستانی بولروں نے آخری سیشن میں بااثر واپسی کی اور سری لنکا کے پانچ وکٹ گرا ڈالے ۔آف اسپنر روی چندرن اشون نے چائے کے وقفہ کے پہلے میتھیوز کو آؤٹ کیا تھا اور چائے کے وقفہ کے بعد انہوں نے دو وکٹ نکالے جبکہ ایشانت شرما، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ نکالا۔سری لنکا کی ٹیم آخری سیشن میں لڑکھڑا گئی اور تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے آگے چل رہا ہندوستان ڈرائیور سیٹ پر پہنچ گیا۔میچ کے دوسرے دن دوسرے سیشن میں آلودگی کی شکایت کرنے والے سری لنکا کے کھلاڑیوں نے تیسرے دن پورے دن بھر بیٹنگ کی لیکن وہ آلودگی کو لے کر امپائر کے پاس نہیں گئے ۔میچ میں آج دن بھر دھوپ کا دیدار نہیں ہو پایا اور پورے دن بھر کا کھیل فلڈ لائٹ میں ہی ہوا۔

TOPPOPULARRECENT