Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی پبلک اسکول نے سمر سیریز 2-1 سے جیت لی

دہلی پبلک اسکول نے سمر سیریز 2-1 سے جیت لی

حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) حیدرآباد اور دہلی پبلک اسکول گچی باؤلی کے علاوہ ایمرجنگ کرکٹ ڈیولپمنٹ گروپ کے درمیان 3 مقابلوں کی سمر سوپر ٹوئنٹی 20 سیریز کا انعقاد عمل میں آیا جہاں دہلی پبلک اسکول نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ پہلے مقابلے میں ڈی پی ایس نے 227 رنز بنائے جس میں فیاض نے 102 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی اور ای سی ڈی جی کو 120 رنز پ

حیدرآباد ۔ 22 اپریل (راست) حیدرآباد اور دہلی پبلک اسکول گچی باؤلی کے علاوہ ایمرجنگ کرکٹ ڈیولپمنٹ گروپ کے درمیان 3 مقابلوں کی سمر سوپر ٹوئنٹی 20 سیریز کا انعقاد عمل میں آیا جہاں دہلی پبلک اسکول نے 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ پہلے مقابلے میں ڈی پی ایس نے 227 رنز بنائے جس میں فیاض نے 102 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی اور ای سی ڈی جی کو 120 رنز پر ڈھیر کیا۔ دوسرے مقابلہ میں ڈی پی ایس کے 145 رنز کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ای سی ڈی جی نے مقابلہ کو 1-1 سے برابر کردیا

لیکن تیسرے مقابلہ میں ڈی پی ایس نے نشانہ کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے 132/7 کے ذریعہ کامیابی اور سیریز اپنے نام کرلی۔ سیریز میں زہیب کو بہترین بیٹسمین، ابرار کو بہترین بولر، اجیت اہوجا کو بہترین فیلڈر، سوجن کو بہترین آل راونڈر اور فیاض کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں مسٹر احمد قادری، حیدرآباد کے رانجی کرکٹر نعیم خان، ای سی ڈی جی کے سینئر کوچ مسٹر ایف غازی، پرمیشور ریڈی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT