Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / دہلی پولیس کا آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

دہلی پولیس کا آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نئی دہلی 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے دہلی پولیس کرائم برانچ کے ایک عہدیدار اور ایک دیگر شخص کو 70 ہزار روپئے کی رشوت قبول کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ رشوت ایک مشتبہ محروس شخص کی ضمانت کو یقینی بنانے کے لئے لی گئی۔ سی بی آئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آفیسر اور دیگر شخص دونوں نے مشتبہ ملزم کی بہن سے 2 لاکھ روپئے کی رشوت کا تقاضہ کیا تھا اور بعد میں 70 ہزار روپئے کی رقم پر راضی ہوگئے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق اے ایس آئی راکیش کمار اور دیگر شخص کو اُس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ ملزم کی بہن سے قبول کررہے تھے۔ ملزم کی بہن نے پہلے ہی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس کرائم برانچ کے بعض ملازمین اُس کے بھائی کو پکڑ لے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT