Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی پولیس کو رول ماڈل بننے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

دہلی پولیس کو رول ماڈل بننے کی ضرورت : راجناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہیکہ وہ اپنی کارکردگی میں ایسی انفرادیت پیدا کریں کہ انہیں ماڈل پولیس فورس کہلائے جانے کا اعزاز حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس فورس عوام کی بے لوث خدمات دیانتدارانہ طور پر کرے تو مرکزی حکومت پولیس فورس کے ہر اہلکار کے وقار کے تحفظ کا وعدہ کرتی ہے۔ پ

نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو ہدایت کی ہیکہ وہ اپنی کارکردگی میں ایسی انفرادیت پیدا کریں کہ انہیں ماڈل پولیس فورس کہلائے جانے کا اعزاز حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس فورس عوام کی بے لوث خدمات دیانتدارانہ طور پر کرے تو مرکزی حکومت پولیس فورس کے ہر اہلکار کے وقار کے تحفظ کا وعدہ کرتی ہے۔ پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کے لئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے اجرائی کیلئے دہلی پولیس کی ایک ویب اپلیکیشن کا افتتاح کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بات کی خواہاں ہے کہ دہلی پولیس ماڈل پولیس فورس کے طور پر جانی جائے اور حکومت دہلی کو ایک ماڈل ریاست کے طور پر جانا جائے۔

اگر ایسا ہوگیا تو پورے ملک میں دہلی کی جے جے کار ہوگی۔ عوام کی خدمات انجام دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے اور جو لوگ دیانتداری اور یکسوئی سے یہ کام انجام دیتے ہیں انہیں اس کا صلہ ضرور ملتا ہے اور عوام میں ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دہلی پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو تیقن دیا کہ اگر انہوں نے دیانتداری، یکسوئی اور شفاف طریقے سے اپنے فرائض نبھائے تو وہ (راجناتھ سنگھ) ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT