Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / دہلی چرچ پر حملہ، رپورٹ طلبی

دہلی چرچ پر حملہ، رپورٹ طلبی

نئی دہلی ۔ 2 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی انتخابات کیلئے سرگرم مہم کے دوران آج نامعلوم افراد نے جنوبی دہلی کے علاقہ وسنت کنج میں ایک چرچ پر حملہ کردیا، جس پر عیسائی برادری نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ سال نومبر سے پولیس نے بتایا کہ سینٹ الفونسا چرچ میں یہ واقعہ شب 1.00 بجے پیش آیا جبکہ ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ چرچ کے پادری وسینٹ سلوترے نے یہ ادعا کیا کہ یہ سرقہ کا کیس نہیں ہے بلکہ چرچ کی بے حرمتی کا واضح کیس ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی پولیس سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے مکتوب میں دہلی پولیس سے خواہش کی ہیکہ جلد از جلد واقعہ کی تفصیلات اور مذہبی عبادت گاہوں کی ملک گیر سطح پر حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کئے ہوئے اقدامات کی تفصیلات کی رپورٹ روانہ کی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT