Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / دہلی چناؤ: اجئے ماکن صدربازار سے امیدوار نامزد

دہلی چناؤ: اجئے ماکن صدربازار سے امیدوار نامزد

نئی دہلی ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کے کلیدی لیڈر اجئے ماکن صدر بازار سے چناؤ لڑیں گے جبکہ پارٹی نے آج 25 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی، جس میں سابق ایم پی مہابل مشرا اور سابق اسپیکر یوگانند شاستری کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کو ہنوز نئی دہلی حلقہ کیلئے اپنا امیدوار نامزد کرنا ہے، جس کی نمائندگی سابق چیف منسٹر شیلاڈکشٹ نے متواتر تین میعادوں تک کی ہے، یہاں تک کہ انہیں 2013ء کے چناؤ میں عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال نے کراری شکست دی۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ سابق وزیر دہلی کرن والیا کو نئی دہلی حلقہ سے امیدوار بنایا جائے گا۔ اس فہرست کے ساتھ کانگریس نے 70 رکنی دہلی اسمبلی میں 49 نشستوں کیلئے اپنے امیدوار نامزد کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT