Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی ڈیرڈیولس کا آج کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے مقابلہ

دہلی ڈیرڈیولس کا آج کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے مقابلہ

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)متواتر دو کامیابیوں سے سرشار دہلی ڈیر ڈیولس کا دفاعی چیمپئن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے کل مقابلہ ہوگا ۔ آئی پی ایل سیزن 8 میں ٹیم کا پانچواں میچ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ جین پال ڈومنی کی زیر قیادت دہلی ڈیر ڈیولس ( ڈی ڈی) میں افتتاحی دو ناکامیوں کے بعد متواتر دو کامیابی حاصل کی ہیں اور ا

نئی دہلی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)متواتر دو کامیابیوں سے سرشار دہلی ڈیر ڈیولس کا دفاعی چیمپئن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس سے کل مقابلہ ہوگا ۔ آئی پی ایل سیزن 8 میں ٹیم کا پانچواں میچ فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ جین پال ڈومنی کی زیر قیادت دہلی ڈیر ڈیولس ( ڈی ڈی) میں افتتاحی دو ناکامیوں کے بعد متواتر دو کامیابی حاصل کی ہیں اور اس وقت ٹیم کامیابی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ڈی ڈی کا ابتدائی دو میچس میں بھی مظاہرہ ناقص نہیں رہا بلکہ قسمت نے اس کا ساتھ نہیں دیا اور بہت کم فرق سے اسے شکست ہوئی تھی۔ تیسرے گیم میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف ٹیم نے 166 رنز کے نشانے کا تعاقب کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح چوتھے گیم میں شریاز ایئر اور ڈومنی نے سن رائزس حیدرآباد کے خلاف نصف سنچریاں بنائی۔ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹیم کا بولنگ شعبہ بھی کافی مستحکم ہے اور جنوبی افریقن زیر قیادت عمران طاہر اور امیت مشرا نے اب تک کافی اچھی بولنگ کی ہے ۔

ڈومنی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹیم کو مابقی میچس میں کامیابی حاصل ہوگی ۔دوسری طرف کولکتہ نائیٹ رائیڈرس ( کے کے آر ) نے پیشرو گیمس میں طاقتور کنگس الیون کے خلاف شاندار مظاہرہ کیا اور گوتم گمبھیر کی زیر قیادت ٹیم نے اب تک کہ تین میچس میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ اس طرح ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہیں۔ بیٹسمین اینڈرے رسل نے 36 گیندوں میں 66 رنز بناتے ہوئے 156 کے تعاقب میں کافی مدد کی ۔ گمبھیر اور سوریا کمار یادو بھی اچھا کھیل پیش کررہے ہیں۔کے کے آر کا بیٹنگ اور بولنگ شعبہ کافی مستحکم ہے۔ فاسٹ بولرس اومیش یادو‘ مورن مرکل اور رسل جہاں متواتر وکٹس لے رہے ہیں وہیں اسپینرس سنیل نارائن اور پیوش چاولہ بھی اچھا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کے کے آر نے افتتاحی مقابلے میں ممبئی انڈینس کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اسے رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف شکست ہوئی لیکن پونے میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف اس نے پھر کامیابی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT