Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / دہلی کا 13 سالہ اسکولی بچہ ناول نگار بن گیا

دہلی کا 13 سالہ اسکولی بچہ ناول نگار بن گیا

نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دیوی دیوتاؤں اور عجیب الخلقت مخلوق کی افسانوی داستان کے ساتھ دہلی کا اسکولی لڑکا یشوردھن شکلا 13 سال کی کم عمر میں مصنف بن گیا ہے ۔ اس کم سن مصنف کا کہنا ہے کہ ’’دیومالائی قصے میرے لئے کشش کا باعث ہیں ، میں دیومالائی کہانیوں کی کتابیں پڑھتار ہتا ہوں ۔ امیش ترپاٹھی کی ’شیوا کی تریلوجی‘ نے مجھے بہت م

نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دیوی دیوتاؤں اور عجیب الخلقت مخلوق کی افسانوی داستان کے ساتھ دہلی کا اسکولی لڑکا یشوردھن شکلا 13 سال کی کم عمر میں مصنف بن گیا ہے ۔ اس کم سن مصنف کا کہنا ہے کہ ’’دیومالائی قصے میرے لئے کشش کا باعث ہیں ، میں دیومالائی کہانیوں کی کتابیں پڑھتار ہتا ہوں ۔ امیش ترپاٹھی کی ’شیوا کی تریلوجی‘ نے مجھے بہت متاثر کیا جبکہ رِک ریورڈان میرا پسندیدہ مصنف ہے ‘‘ ۔ یشوردھن نے ہیری پوٹر کی سیریز مرتبہ جے کے راؤلنگ کا تذکرہ بھی کیا جن سے اُنھیں تحریک حاصل ہوئی ہے ۔ 13 سالہ لڑکے نے ایک اسکولی بچہ ڈیوڈ کے تعلق سے کہانی بنائی ، جو ایک دیو کے حملے کے سبب اپنے سارے خاندان کو کھودینے کے بعد عجیب و غریب حالات میں انتارتیکا پہنچ جاتا ہے ۔ اُس کی کتاب ’’انتارتیکا کے دیوتا ‘‘ میں بھگوانوں اور شیطانوں کے ساتھ ڈیوڈ کی مدبھیڑ پر مبنی دیومالائی افسانے کو پیش کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT