Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کو آج بنگلور کے سخت چیلنج کا سامنا

دہلی کو آج بنگلور کے سخت چیلنج کا سامنا

موہالی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہیندر سنگھ دھونی کے لئے کل کنگس الیون پنجاب کے خلاف یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں بہتر اور متوازن قطعی 11 کھلاڑیوں کا انتخاب اہم مسئلہ ہوگا تاکہ رائزنگ پونے سوپر جائنٹس دوبارہ کامیابی کے ساتھ گامزن ہوسکیں۔ رائزنگ پونے رواں آئی پی ایل اپنا پہلا ٹورنمنٹ کھیل رہی ہے اور اسے گزشتہ دو مقابلوں میں ایک کامیابی اور ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب سے کنگس الیون پنجاب ٹیموں کے جدول میں آخری مقام پر پہنچ چکی ہیں، کیونکہ اسے ابتدائی دونوں مقابلوں میں ہی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ ٹورنمنٹ میں پہلا ہفتہ مکمل ہونے کو ہے اور ٹیموں کے جدول میں اتھل پتھل ہوسکتی ہے۔ ہندوستانی محدود اوورس کی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کیلئے متوازن کھلاڑیوں کا انتخاب پہلی ترجیح رہا ہے، جیسا کہ انہوں نے آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی بہتر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کو تشکیل دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ چینائی سوپر کنگس کے لئے حالات مختلف تھے، کیونکہ مسلسل ایک ہی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم کا ردھم بن چکا تھا، لیکن اب پونے کیلئے حالات مختلف ہے اور سب سے پہلے دھونی کو بہتر اور متوازن کھلاڑیوں کا انتخاب اہم مسئلہ ہوچکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کی ٹیم جس کے گزشتہ سیزن بھی مظاہرے اطمینان بخش نہیں تھے اور اس مرتبہ بھی وہ اپنی کامیابی کے تعاقب میں ہے۔ پنجاب کے لئے رواں سیزن کپتان کی تبدیلی بھی عمل میں آئے گی اور ڈیوڈ ملر کو قائد بنایا گیا ہے۔ ٹیم کے قائد ڈیوڈ ملر اور گلین میکس ویل ٹیم کی فتوحات میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں جیسا کہ ان دونوں کھلاڑیوں میں 2014ء کے سیزن میں 446 اور 552 رنز بنائے تھے۔ دریں اثناء ٹورنمنٹ کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں ٹیم کے یہ اہم کھلاڑی بہتر مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں جس کا ٹیم کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثناء آج ایک اور مقابلہ ٹورنمنٹ کی طاقتور ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور اور دہلی ڈیر ڈیولس کے درمیان ہوگا ۔ اس مقابلے میں ظہیر خاں کی زیرقیادت دہلی کی نوجوان ٹیم کو ایک سخت چیلنج کا سامنا رہے گا کیونکہ ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت بنگلور کی ٹیم میں ہندوستان کے کامیاب ترین بیٹسمین کوہلی کے علاوہ دُنیا کے جارحانہ تصور کئے جانے والے اوپنر کریس گیل کے ہمراہ دور حاضر کے سب سے بہترین بیٹسمین اے بی ڈی ویلیرس جیسے ناموں کے بعد ابھرتے کھلاڑی سرفراز خان موجود ہیں جو کسی بھی بولنگ شعبہ کی دھجیاں اُڑاتے ہیں جیسا کہ انہوں نے اپنے افتتاحی مقابلے میں سن رائزس حیدرآباد کے خلاف 200 سے زائد رنز کا اسکور بنایا تھا۔ دوسری جانب دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے اوپنر کوئنٹن ڈیکاک ، سنجیو سامسنگ کے علاوہ آل راؤنڈر جے پی ڈومنی کی خدمات دستیاب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT