Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کو شکست دے کر پانچویں مقام پر پہنچا کیرالا

دہلی کو شکست دے کر پانچویں مقام پر پہنچا کیرالا

کوچی۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دیپندر سنگھ نیگی کی ڈبل کامیاب کوششوں کے دم پر میزبان کیرل بلاسٹرز نے سنیچر کی رات جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اپنے 13 ویں دور کے مقابلے میں دہلی ڈایناموز کو 2۔1 سے ھراتے ہوئے ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چوتھے سیزن پوائنٹس ٹیبل میں پانچواں مقام حاصل کر لیا۔کیرالا کی ٹیم کی اس سیزن میں یہ چوتھی جیت ہے جبکہ دہلی کو 12 میچوں میں نویں ہار ملی ہے ۔اس جیت سے کیرالہ کے کل 17 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ 10 ٹیموں کی ٹیبل میں دو مقام کے فائدے کیساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔دہلی کی ٹیم اب بھی پھسڈی بنی ہوئی ہے ۔اس جیت نے کیرالا کو پلے آف میں پہنچنے کی تقویت دی ہے لیکن اس کی توقع اگلے میچ میں اس کی فتح اور دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر انحصار کرتی ہے ۔آئی ایس ایل میں ڈیبو کر رہے دیپندر اس میچ میں کیرالا کے ہیرو رہے ۔دیپندر نے متبادل کے طور پر آنے کے بعد 48 ویں منٹ میں ایک بہترین گول کیا اور کیرالا کو برابری دلا دی۔ دہلی نے کالو اوچے کی جانب سے پنالٹی پر کئے گئے گول کی مدد سے 35 ویں منٹ میں برتری حاصل کی تھی۔اس کے بعد دیپندر نے 74 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لئے پنالٹی حاصل کی،جس پر گول کرتے ہوئے ایان ہیوم نے اپنی ٹیم کو آگے کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT