Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / دہلی کو صرف چار سال میں عالمی معیار کا شہر بنایا جائیگا

دہلی کو صرف چار سال میں عالمی معیار کا شہر بنایا جائیگا

نئی دہلی 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وعدہ کیا کہ وہ صرف چار سال میں دہلی کو عالمی معیار کا شہر بنادینگے ۔ انہوں نے روزگار کے مواقع کو کم کئے بغیر ٹکنالوجی کواختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہلی میں صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے سنٹرل دہلی میںکالی ہری روڈ پر میکانیکل روڈ سویپرس کا افتتاح کرتے ہ

نئی دہلی 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وعدہ کیا کہ وہ صرف چار سال میں دہلی کو عالمی معیار کا شہر بنادینگے ۔ انہوں نے روزگار کے مواقع کو کم کئے بغیر ٹکنالوجی کواختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہلی میں صفائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے سنٹرل دہلی میںکالی ہری روڈ پر میکانیکل روڈ سویپرس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے انتخابات کے دوران کہا تھا دہلی کو دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک بنا دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں دہلی کے عوام اور پارٹی ورکرس کی محبت اور تائید ملتی رہی تو ہم پانچ سال میں نہیں بلکہ صرف چار سال کے وقت میں دہلی کو ایک عالمی معیار کا شہر بنادیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ این ڈی ایم سی کی جانب سے میکانیکل روڈ سویپرس کا استعمال فی الحال تجرباتی اساس پر کیا جا رہا ہے اور اگر یہ کامیاب ثابت ہوا تو تمام پی ڈبلیو ڈی سڑکوں کو اسی تکنیک سے صاف کیا جائیگا ۔ دہلی میں جملہ 1260 کیلومیٹر کی سڑکیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویپرس آلودگی سے نمٹنے کی کوشش بھی کرینگے جو دہلی حکومت کے عہدیداروں کیلئے ایک تشویش کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کام کو تجرباتی اساس پر شروع کر رہے ہیں اور اگر یہ موثر ثابت ہوتا ہے کہ دہلی کی تمام سڑکوں پر اس کو اختیار کیا جائیگا ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ میکانیکل سویپنگ کے طریقہ کار کے رائج ہوجانے کے باوجود کسی بھی صفائی ورکر کی ملازمت ختم نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کو رائج کرنے کی ایک ہی شرط ہے کہ کسی کو روزگار سے محروم نہیں ہونا چاہئے ۔ پہلے ہی ہمارے ملک میں بیروزگاری عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ یہاں ( چیف منسٹر دہلی ) ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی روزگار سے محروم نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے دہلی کو صاف ستھرا رکھنے میں ٹکنالوجی کی اہمیت کو واضح کیا ۔ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے صدر نشین دھرمپال نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اس تکنیک سے آلودگی کو پھیلنے ںے روکنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ خاص طور پر دھول پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ حکومت کے محکمہ ماحولیات نے اس سلسلہ میںایک باضابطہ رپورٹ بھی تیار کی تھی ۔

عاپ کا کاشتکاروں کے قرض کی معافی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان
ممبئی 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی منصوبہ بنا رہی ہے کہ بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت کی توجہ مہاراشٹرا کے کاشتکاروں کے مصائب کی جانب مبذول کرنے کیلئے 8 جون سے ایک ریاستی احتجاج کا آغاز کیا جائے ۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے والینٹرس کلکٹروں اور تحصیلداروں کے ذریعہ فصل کی ناکامی پر خودکشی کرنے والے کسانوں کے ورثاء کو مدد فراہم کریں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کو فوری انسدادی کارروائی کرنی چاہئے تا کہ کاشتکاروں اور زرعی مزدوروں کو راحت رسانی ہوسکے ۔ عام آدمی پارٹی مہاراشٹرا نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کے تمام قرضہ جات 25 ہزار روپئے فی ایکڑ تک معاف کردیئے جائیں تا کہ وہ آئندہ سال فصل کے موسم میں بیج بو سکیں۔

TOPPOPULARRECENT