Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کیلئے عام آدمی پارٹی کی مہم

دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کیلئے عام آدمی پارٹی کی مہم

نئی دہلی ۔ 12جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی دہلی کیلئے مکمل ریاست کا درجہ حاصل کرنے کیلئے اپنی مہم میں شدت پیدا کرے گی ‘ اس کے لیڈر گوپال رائے نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہاکہ مکمل ریاست کے درجہ کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جارہی ہے کیونکہ مرکز سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود بڑی شرم سے دہلی حکومت کے فیصلوں کو روک رہا ہے اور غیر محفوظ موضوعات پر اپنے فیصلے تھوپ رہا ہے ۔ پارٹی نے ابھی تک دیڑھ لاکھ لوگوں سے دستخطیں حاصل کئی ہیں جو دہلی کو مکمل ریاست کے درجہ کی حمایت کرتے ہیں ۔ ’’ دلی میں مانگے اپنا حق ‘‘ مہم 3جولائی کو شروع کی گئی اور اب اس میں شدت پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ گوپال نے کہاکہ چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اروند کجریوال نے گذشتہ روز اس مہم میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ گوپال نے بتایا کہ ابھی تک 1.52 لاکھ لوگوں نے وزیراعظم کے نام مکتوب پر دستخط کئے ہیں جس میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ عطا کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ اس مہم میں آنے والے دنوں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے اسے بوتھ سطح تک لے جایا جائے گا ۔ پارٹی کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ اتوار کو منعقد ہوئی جہاں اس مہم کا جائزہ لیا گیا اور اسے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ گوپال نے کہاکہ مکمل ریاست کے درجہ کیلئے مطالبہ سیاسی جدوجہد ہے اور یہ کہ اس معاملہ میں بی جے پی اور کانگریس نے تک ماضی میں اس کی تائید کی تھی ۔۰

TOPPOPULARRECENT