Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کو کامیابی کیلئے بیٹسمین پر بھروسہ

دہلی کو کامیابی کیلئے بیٹسمین پر بھروسہ

وشاکھاپٹنم۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کرکٹ کے ایک میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس اور سن رائیزرس حیدرآباد کے درمیان کل ہفتہ کو وشاکھاپٹنم میںمقابلہ ہوگا ۔ڈیرڈیولس اپنی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے اب کامیابیوں کاسفر جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ کنگس XI پنجاب کے خلاف کامیابی سے ڈیر ڈیولس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ ر

وشاکھاپٹنم۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین پریمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کرکٹ کے ایک میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس اور سن رائیزرس حیدرآباد کے درمیان کل ہفتہ کو وشاکھاپٹنم میںمقابلہ ہوگا ۔ڈیرڈیولس اپنی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے اب کامیابیوں کاسفر جاری رکھنے کے متمنی ہیں۔ کنگس XI پنجاب کے خلاف کامیابی سے ڈیر ڈیولس کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ راجستھان رائیلز اور چینائی سوپر کنگس کے خلاف ناکامیوں کے بعد اس ٹیم کو کامیابی کی ضرورت تھی جو پنجاب کے خلاف حاصل ہوئی ۔ ڈیرڈیولس کے بیٹسمین نے تاحال بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ٹیم تمام میچس جیتنے کے موقف میں تھی لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن ایک کامیابی کے بعد اب ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں چنانچہ ڈیرڈیولس اب بہتر کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس ٹیم کیلئے سب سے اچھی بات یہ بھی ہے کہ اس کے بہترین آل راؤنڈر یوراج دوبارہ اپنے فام پر واپس آگئے ہیں۔ انھوں نے پنجاب کے خلاف مایانک اگراول کے ساتھ خوب رفاقت نبھائی تھی ۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین یوراج ایک بہترین ماضی کے حامل ہیں اور اب بھی ان کا کھیل قابل دید ہے۔ سن رائیزرس حیدرآباد وشاکھاپٹنم میں جمعرات کو بھی ایک میچ کھیل چکے ہیں جس میں راجستھان رائیلز کے مقابلے انھیں بدترین شکست ہوگئی تھی ۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کل کا میچ کس پچ پر کھیلا جائے گا کیونکہ جس پچ پر جمعرات کو میچ کھیلا گیا تھا وہ اسٹروکس لگانے والے بیٹسمین کیلئے دشوار تھی ۔ ڈیوڈ ملر اور شکھردھون دونوں ہی اچھے فام میں ہیں ۔ جواں سال لوکیش راہول بھی بنگلور کے خلاف بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اگر پچ دوبارہ دشوار رہیگی تو اس میں بیٹسمین کے صبر و تحمل کو کلیدی مقام رہیگا جس کا وہ جمعرات کو مظاہرہ کرچکے ہیں۔ اس ضمن میں اے ریہانے ایک بہترین مثال ہیں جنھوں نے بڑے شاٹس لگانے کے بجائے سنگلز اور ڈبلز لیتے ہوئے اسکور بورڈ میں اضافہ کا سلسلہ جاری رکھا ۔ میچ میں کامیابی کیلئے دہلی ڈیرڈیولس کے منصوبہ میں عمران طاہر کو اہم مقام حاصل رہے گا کیونکہ جنوبی افریقہ کے یہ لگ اسپنر اپنی ٹیم کے لئے تاحال 15 وکٹس حاصل کرچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT