Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / دہلی کی زہریلی ہوا سے نمٹنے رقم کوئی مسئلہ نہیں

دہلی کی زہریلی ہوا سے نمٹنے رقم کوئی مسئلہ نہیں

نئی دہلی ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے عہدیداروں کے بموجب ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے اور فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کیلئے 1500 کروڑ روپئے سے زیادہ رقم موجود ہے جس کا اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ جبکہ قومی سرمایہ زہریلی کہر کو ختم کرنے کے لئے صرف کیا جارہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ 1003 کروڑ روپئے ماحولیات معاوضہ کی لاگت کے طورپر سپریم کورٹ کی جانب سے 2015 ء میں مقرر کئے گئے تھے ۔ دہلی میں لاریوں کی آمد پر پابندی لگائی گئی ہے اور باقی گاڑیوں سے ڈیزل کے ہر لیٹر پر سیس وصول کیا جارہاہے جس پر 2008ء سے عمل آوری جاری ہے ۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ پہلے ہی 62 کروڑ روپئے جاری کرچکا ہے ۔ کارروں کا ڈیزل فروخت کرنے والوں سے ایک فیصد سیس یہ بورڈ حاصل کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT