Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دہلی کی عدالت میں شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دہلی کی عدالت میں شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری علیحدگی پسند لیڈر شبیر شاہ کو ضمانت دینے سے آج انکار کردیا جنھیں مبینہ طور پر دہشت گردی کیلئے فنڈس فراہم کرنے سے متعلق رقمی ہیر پھیر کے ایک دہائی قدیم مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایڈیشنل سیشنل جج سدھارتھ شرما نے اُن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

دہلی میںگرمی جاری
نئی دہلی۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں آج صبح حبس بھری گرمی رہی اور کم از کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری ریکارڈ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رطوبت کی سطح 85 فیصد ریکار ڈ کی گئی ہے اور آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے ۔
کل بھی موسم ایسا ہی رہنے اور کم از کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 27اور 32 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے ۔پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT