Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / دہلی کے اسکول میں دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو داخلہ سے انکار

دہلی کے اسکول میں دو سے زائد بچے رکھنے والوں کو داخلہ سے انکار

نئی دہلی ۔/15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک باوقار اسکول میں دو سے زائد بچے رکھنے پر داخلہ سے انکار کیا جارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مغربی دہلی کے راجندر نگر علاقہ میں سلوان اسکول نے یہ سخت احکامات جاری کئے ہیں ۔ اسکول میں داخلہ کیلئے دیئے جانے والے فارم میں واضح طور پر یہ صراحت کی گئی ہے کہ ایسے والدین جن کے دو سے زائد بچے ہوں تو پھر وہ داخلے کے حقدار نہیں ہوں گے ۔ اسکول کی دونوں شاخوں سلوان مانٹیسری اور جی ڈی سلوان کے داخلہ فارمس میں واضح طور پر یہ شرط شامل کی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے والدین جن کے دو سے زائد بچے ہوں انہیں درخواست نہیں دینی چاہئیے ۔ اسی طرح ٹیچر کیلئے درخواست دینے والے امیدوار بھی اگر دو سے زائد بچے رکھتے ہیں تو وہ اہل نہیں ہوں گے ۔ سلوان گروپ کے صدرنشین سشیل سلوان نے بتایا کہ ملک میں بڑھتی آبادی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہم چھوٹے خاندان کی حوصلہ افزائی کیلئے عوام کو تحریک دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT