Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / دہلی کے اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 25 طلباء شریک دواخانہ

دہلی کے اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد 25 طلباء شریک دواخانہ

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے نریلا علاقہ میں ایک گورنمنٹ اسکول میں زائد از 25 طلباء مڈ ڈے میل کھانے کے بعد علیل ہوگئے اور انھیں فوری اسپتال سے رجوع کرنا پڑا، پولیس نے یہ بات کہی۔ ایک سینئر پولیس عہدہ دار نے کہا کہ ہم یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ تقریباً 26 اسٹوڈنٹس دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہوگئے۔ انھیں ستیہ وادی راجہ ہریش چندر ہاسپٹل لیجایا گیا ہے۔ دواخانہ کے حکام نے بتایا کہ ان بچوں نے پیٹ میں درد ہونے کی شکایت کی تھی۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ تمام اسٹوڈنٹس کی حالت اب مستحکم ہے اور انھیں جلد ہی ڈسچارج کردینے کا امکان ہے۔ یہ اندرون ایک ہفتہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ شنبہ کو مشرقی دہلی کے کھچڑی پور کے سرکاری اسکول میں دو لڑکیاں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد علیل ہوگئی تھیں۔ اس کھانے میں مبینہ طور پر مردہ چپکلی پائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT