Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی فتح:ڈی ایم کے

دہلی کے انتخابات میں سیکولرازم کی فتح:ڈی ایم کے

چینائی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستوں پر عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز کامیابی کے ایک دن بعد ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے پارٹی لیڈر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کو روانہ ایک مکتوب میں کروناندھی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ڈی ایم کے اور م

چینائی ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں 70 میں سے 67 نشستوں پر عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز کامیابی کے ایک دن بعد ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے پارٹی لیڈر کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کو روانہ ایک مکتوب میں کروناندھی نے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی پر ڈی ایم کے اور میری جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ انتخابی کامیابی ہندوستان کی جمہوری تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ہماری انتخابی عمل کا ایک عجوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی کامیابی نے بلا شک و شبہ یہ ثابت کردیا ہے کہ عظیم ملک کے عوام ہمیشہ سیکولرازم اور جمہوریت کے حق میں ہیں۔ ڈی ایم کے لیڈر نے کجریوال کو مشورہ دیا کہ مقررہ وقت میں رائے دہندوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں اور عوام کی سوچ او فکر کو ملحوظ رکھتے ہوئے مرکزی حکومت انہیں ممکنہ تعاون کرے۔

TOPPOPULARRECENT