Sunday , February 18 2018
Home / ہندوستان / دہلی کے بارڈرس پر ٹرکس کی طویل قطاریں

دہلی کے بارڈرس پر ٹرکس کی طویل قطاریں

نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں ٹرکس کے داخلہ پر امتناع میں توسیع کی وجہ سے آج سرحدی پوائنٹس پر افراتفری کی کیفیت تھی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ کئی انٹری پوائنٹس بشمول دہلی۔ نوئیڈا۔ دہلی اور دہلی ۔ گڑگاؤں ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ ایک اندازہ کے مطابق ہر دن تقریباً ایک لاکھ کمرشیل گاڑیاں دہلی بارڈر سے گذرتی ہیں۔ کل امتناع ختم کرنے کے بعد گاڑیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن آج پھر صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔ حکومت نے گاڑیوں کے داخلہ پر امتناع میں توسیع کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے نریلا میں سنگہو بارڈر پر ٹرکس کی قطار پانی پتھ تک پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو یہ ہدایت دی ہیکہ دہلی میں اشیائے مایحتاج کے ماسواء کسی بھی بڑی اور اوسط گاڑی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ کئی سی این جی گاڑیاں اور آلودگی قواعد کی پابندی کرنے والی گاڑیاں بھی قطار میں پھنس گئی تھی۔ دہلی میں بدترین فضائی آلودگی کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT