Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / دہلی کے باشعور رائے دہندوں کا تاریخی فیصلہ

دہلی کے باشعور رائے دہندوں کا تاریخی فیصلہ

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : موومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ تلنگانہ نے دہلی کے انتخابی نتائج پر کہا کہ باشعور رائے دہندوں نے ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے ملک میں ایک بہتر متبادل کی راہ ہموار کی ہے ۔ میٹ کے عہدیداران سید علی الدین احمد اسد ، سید حمید الدین احمد محمود نے کہا کہ یقینا یہ نتائج قومی سطح پر اثر انداز ہوں گے ۔ اور قومی سطح پر بھی ایک متبادل ابھر کر سامنے آئے گا ۔ میٹ کے عہدیداروں نے متوقع چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ یہ نتائج ان تمام سیاسی جماعتوں اور اس کے قائدین کو اقتدار کے نشہ میں صرف اقتدار کا خواب دیکھ رہے تھے ۔ کو خواب غفلت سے جگایا ہے ۔ اقتدار کبھی بھی کٹھ پتلی کی طرح قائم نہیں رہ سکتا ۔ یہ جمہوریت کا سب سے بڑا اہم فیصلہ ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں جو مثبت تبدیلی رونما ہوئی ہے وہ دراصل غربت بیروزگاری مہنگائی چور بازاری رشوت ستانی کی روک تھام میں ماضی کی جماعتوں کی ناکامی پر مہر ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT