Friday , August 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کے بیٹسمینوںکا شرمناک مظاہرہ ، آندھرا سیمی فائنل میں

دہلی کے بیٹسمینوںکا شرمناک مظاہرہ ، آندھرا سیمی فائنل میں

 

نئی دہلی۔22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کو اپنے بیٹسمینوں کے شرمناک مظاہرے اور خود سپردگی کی وجہ سے آندھرا کے خلاف آج یہاں وجے ہزارے ٹرافی ونڈے ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں چھ وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کامیابی کے ساتھ آندھرا سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔پالم میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں اوورز کی تعداد 49 کر دی گئی لیکن دہلی کی ٹیم32.1 اوورس میں محض111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔آندھرا نے28.4 اوورس میں چار وکٹ پر 112 رن بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا۔آندھرا نے گروپ مرحلے میں اپنے تمام چھ میچ جیتے ہیں اور اب اس نے رانجی رنر اپ دہلی کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔دہلی کی ٹیم اپنے سرفہرست چار بیٹسمین محض40 رنز پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں آ سکی۔ انمکت چند چار، ہندوستانی اوپنر گوتم گمبھیر آٹھ، ہتین دلال11 اور نتیش رانا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دواراپو شیو کمار نے انمکت، گمبھیر اور ہتین کے وکٹ لے کر دہلی کی کمر توڑ دی۔شیو نے 10 اوور میں صرف29 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔دھرو شوری نے 44 گیندوں میں21 اوروکٹ کیپر رشبھ پنت نے46 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے38 رنز بنا کر دہلی کو100 کے ہندسہ پارکروایا۔دہلی نے اپنے آخری چھ وکٹ 35 رنز جوڑ کر گنوا دیے ۔بھارگو بھٹ نے28 رنز پر تین وکٹ اور بنڈاروایپا نے30 رنز پر دو وکٹ لئے ۔آندھرا کو معمولی ہدف حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔اشون ھیبر نے 38، رکی بھوئي نے36 اور بی سمت نے ناٹ آؤٹ25 رنز بناکر آندھرا کو آسانی سے جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔دہلی کے لئے کپتان ایشانت شرما، نودیپ سینی، پاون نیگی اور نتیش رانا نے فی کسایک وکٹ لیا۔

TOPPOPULARRECENT