Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / دہلی کے بی جے پی لیڈر کو ہائیکورٹ کی نوٹس

دہلی کے بی جے پی لیڈر کو ہائیکورٹ کی نوٹس

نئی دہلی۔/25اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام )دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک عرضی میں بغیر دستخط کے حلف نامہ داخل کرنے پر بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا سے وضاحت طلب کی ہے جس میں انہوں نے سال 2019ء کے اسمبلی انتخابات میں مقررہ حد14لاکھ روپئے سے زائد خرچ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے چیف منسٹر اروند کیجروال کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔چیف منسٹر اروند کیجروال نے ان کے خلاف داخل انتخابی عذر داری کو خارج کرنے کی درخواست پر جسٹس ویپن سنگھ کی بنچ نے وجیندر گپتا کوآج ایک نوٹس جاری کی ہے جو کہ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربھی ہیں بنچ نے اوتھ کمیشن کو بھی نوٹس جاری کی ہے جس نے حلف نامہ پر اپنی مہر ثبت کی ہے اور یہ ہدایت دی کہ کیس کی آئندہ سماعت کے دن 24اکٹوبر کو شخصی طور پر حاضر رہیں۔

TOPPOPULARRECENT