Tuesday , December 18 2018

دہلی کے تجارتی میلہ میں اے پی اور تلنگانہ کے پویلینس کا افتتاح

نئی دہلی /14 نومبر ( پی ٹی آئی ) ہندوستان بین الاقوامی تجارتی میلہ میں دو ریاستوں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے پویلینس کا آج افتتاح عمل میں آیا ۔ رواں سال کے وسط میں آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا تھا اور اس طرح انٹرنیشنل ٹریڈ فیر میں یہ اس کے پہلی مرتبہ شرکت ہے ۔ آندھراپردیش پویلین کا افتتاح ایڈیشنل ریسینڈ کمشنر اے سریکانت نے کیا جبکہ تلنگانہ پویلین کا افتتاح نئی دہلی میں حکومت تلنگانہ کے خصوصی نمائندہ وینوگوپال چاری نے کیا ۔

TOPPOPULARRECENT