Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دہلی کے جنتر منتر پر آج تلنگانہ کے وکلاء کا مہادھرنا

دہلی کے جنتر منتر پر آج تلنگانہ کے وکلاء کا مہادھرنا

تلنگانہ و اے پی ہائی کورٹس کی علحدگی کا مطالبہ ، محمود علی کے ہاتھوں پوسٹرس کا رسم اجراء
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( راست ) : تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے مشترکہ ہائی کورٹس کو علحدہ کرنے کے مطالبہ کے تحت 23 جولائی کو دہلی کے جنتر منتر پر منعقد شدنی مہادھرنا احتجاج پر مشتمل پوسٹرس ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس دھرنے میں تلنگانہ کے ایڈوکیٹس کی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ چلو دہلی مہادھرنا کی قیادت تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے صدر و ایسٹ جنرل سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی مسٹر وحید احمد ایڈوکیٹ کریں گے ۔ پوسٹرس کی اجرائی کے موقع پر فورم کے دیگر مسلم ایڈوکیٹس مسرس محمد نظام الدین ، سید فرحت احمد ، محمد مصحح الدین ، محمد امیر ، قوی عباسی اور دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر وحید احمد نے بتایا کہ تلنگانہ کے وکلا گذشتہ 45 یوم سے احتجاج کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کو علحدہ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے جنترمنتر پر احتجاجی دھرنا میں مرکزی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کے ہائی کورٹس کو فوری طور پر علحدہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT