Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کے خلاف آج چینائی پہلے مقام کیلئے کوشاں

دہلی کے خلاف آج چینائی پہلے مقام کیلئے کوشاں

نئی دہلی۔17مئی(سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے پلے آف میں جگہ پکی کرنے کے بعد مہندر سنگھ دھونی کی چینائی سوپر کنگس کے تیسرے خطاب کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن اس سے پہلے اس کی نظریں جدول میں دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچنے کی ہیں جس کے لئے وہ کل یہاں میزبان دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف اترے گی۔ چینائی نے گزشتہ میچ میں سرفہرست سن رائزرس حیدرآباد کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ پکی کی تھی۔دو بار کی چمپئن ٹیم12 میچوں میں16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور امید کر رہی ہے کہ باقی میچوں میں کامیابی کے ساتھ جدول میں حیدرآباد کو معزول کرتے ہوئے سب سے اوپر پہنچ جائے ۔چینائی کی ٹیم اب محفوظ مقام اور بہترین فام میں ہے ، اگرچہ اس کے سامنے  دہلی کی ٹیم ہو گی جو پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اس کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔اپنے گھریلو کوٹلہ میدان پر دہلی گھریلو ناظرین کے سامنے یقینا جیت درج کرنا چاہے گی۔دہلی نے 12 میچوں میں صرف تین ہی جیتے ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے ۔دہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنا پچھلا میچ گھریلو کوٹلہ میدان پر پانچ وکٹ سے ہارا تھا۔ٹیم اس میچ میں181 رن کے اسکور کا بھی دفاع نہیں کر سکی تھی۔ٹیم کی کارکردگی ٹورنمنٹ میں بہت مایوس کن رہی ہے لیکن چینائی کو اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اس کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے ۔سال 2010 اور2011 میں دھونی کی کپتانی میں خطاب جیت چکی چینائی ٹورنمنٹ کی کامیاب ٹیموں میں ہے جو دو سال کی معطلی کے باوجود موجودہ سیزن میں پوری طاقت کے ساتھ لوٹی ہے ۔چینائی نے راجستھان سے میچ ہارنے کے بعد حیدرآباد جیسی مضبوط ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر پلے آف کی آخری رکاوٹ کو دور کیا تھا۔دہلی کے خلاف اسے یقینی ہی جیت کا دعویدار مانا جا رہا ہے جس نے اپنے گھریلو میدان پر آخری دونوں میچ حیدرآباد اور پھر بنگلور سے ہارے ہیں اور اب چینائی جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیابی کیلئے اسے کسی کرشمہ کی ضرورت ہے۔چینائی کی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبہ میں متاثر کیا ہے ۔ٹیم کے کپتان دھونی زبردست فام میں ہیں ۔دنیا کے بہترین فنشر نے گزشتہ 12 میچوں میں 103.25 کی اوسط سے 413 رن بنائے ہیں جس میں تین نصف سنچری شامل ہیں۔اس کے علاوہ امباٹي رائیڈو دو نصف سنچری اور ایک سنچری کے ساتھ 535 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے گزشتہ میچ میں بھی 79 رنز کی مین آف دی میچ اننگز کھیلی تھی۔ ٹیم کے پاس اچھے بیٹسمینوں کے علاوہ شاردل ٹھاکر ، ڈیون براوو، رویندر جڈیجہ، ہربھجن سنگھ جیسے تجربہ کار بولر ہیں جو دہلی کے بیٹنگ کو ڈھیر کرسکتے ہیں۔دہلی نے اگرچہ اپنے میدان پر بڑے اسکور کئے ہیں لیکن اس کی کمزوربولنگ ہے۔
TOPPOPULARRECENT