دہلی کے فضائی معیار میں بہتری

نئی دہلی ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے فضائی معیار کو اتوار کے دن بھی انتہائی ناقص کے زمرہ میں شامل کیا گیا ، حالانکہ اس کی آلودگیاں منتشر ہونا شروع ہوگئی ہے ۔ بحیثیت مجموعی فضائی معیار کی فہرست میں یہ 232ویں مقام پر تھا ، جو انتہائی ناقص کے زمرہ میں آتا ہے ۔ مرکز زیر انتظام فضائی معیار کے نظام کے بموجب حالانکہ دہلی کے فضائی معیار میں بہتری پیدا ہوئی ہے تاہم یہ اب بھی انتہائی ناقص کے زمرہ میں شامل ہے ۔ دہلی کا فضائی معیار سال کے اس حصہ میں غیرمعمولی طور پر بہتر ہوگیا ہے ۔ اس میں رات دیر گئے تیز رفتار ہوائیں چلنے کا نتیجہ ہے ۔ جس کی وجہ سے فضائی معیار ناقص اور انتہائی ناقص زمرہ کے درمیان گذشتہ تین دن سے جھکولے کھا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT