Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / دہلی کے مئیرس کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

دہلی کے مئیرس کی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

فنڈس کی اجرائی کیلئے حکومت دہلی پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
نئی دہلی ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کے مئیرس نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور دہلی فینانس کمیشن کی سفارش کے مطابق عام آدمی پارٹی حکومت سے ان کا مستحقہ حصہ حاصل کرنے میں مداخلت کی خواہش کی ۔ دہلی بی جے پی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کی زیر قیادت ایک وفد جس میں 3 مئیرس سبھاش اریہ ( ساوتھ ) ، ہرش دیپ ملہوترہ ( ایسٹ ) اور رویندر گپتا ( ویسٹ ) شامل تھے ۔ راجناتھ سنگھ سے گذارش کی کہ حکومت دہلی کو غیر دستوری طریقوں سے باز رکھا جائے دہلی کے مئیرس نے وزیر داخلہ کو صفائی ملازمین کی ہڑتال سے رونما صورتحال سے واقف کروایا اور یہ خواہش کی کہ حکومت دہلی کو ہدایت دی جائے ۔ دہلی فینانس کمیشن کی سفارشات پر عمل آوری اور 3 ہزار کروڑ روپئے کی فی الفور اجرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ ایسٹ دہلی کے مئیر ہرش دیپ ملہوترا نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ 30 منٹ کے اجلاس میں وزارت داخلہ کے معتمدین بھی شریک تھے ۔ جنہیں راجناتھ سنگھ نے ہدایت دی کہ حکومت دہلی کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کرلیں ۔ ایک اور مئیر اپادھیائے نے الزام عائد کیا کہ عام آدمی پارٹی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے کئی ایک غیر دستوری سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے دستوری حقوق کی پامالی اور لیفٹننٹ گورنر کے اختیارات میں مداخلت شامل ہے ۔ اس موقع پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT