Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کی وزیراعظم سے ملاقات

دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان سے دہلی کے بارے میں کئی مسائل بشمول اسے مکمل ریاست کا موقف عطا کرنا پر تبادلہ خیال کیا۔ کجریوال جن کے نام کی سفارش سینئر عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیا نے کی ہے۔ وزیراعظم کی قیامگاہ پر 10:30 بجے دن پہنچے اور ملاقات ت

نئی دہلی۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے نامزد چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان سے دہلی کے بارے میں کئی مسائل بشمول اسے مکمل ریاست کا موقف عطا کرنا پر تبادلہ خیال کیا۔ کجریوال جن کے نام کی سفارش سینئر عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیا نے کی ہے۔ وزیراعظم کی قیامگاہ پر 10:30 بجے دن پہنچے اور ملاقات تقریباً 15 منٹ جاری رہی۔ کجریوال نے وزیراعظم سے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کو طاقت اکثریت حاصل ہے چنانچہ یہ ایک سنہری موقع ہے، دونوں حکومتیں متحدہ جدوجہد کرتے ہوئے دہلی کو ایک بہتر شہر بناسکتی ہیں۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے موضوع پر بھی بات کرچکے ہیں جنہوں نے اس پر غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔ کجریوال نے مودی کو 14 فروری کو رام لیلا میدان پر اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

تاہم وزیراعظم نے معذرت کرلی کیوں کہ وہ اس دن شہر سے باہر رہیں گے۔ کل کجریوال نے مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو اور راج ناتھ سنگھ سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات کرکے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے اور غیر مجاز کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ دریں اثناء اطلاعات کے بموجب منیش سسوڈیا ارویند کجریوال حکومت کے ڈپٹی چیف منسٹر ہوں گے اور اس میں 4 نئے چہروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ سسوڈیا کے علاوہ کجریوال کے قریبی بااعتماد ساتھیوں میں ستیندر جین، راکھی برلا، سوربھ بھردواج، سوم ناتھ بھارتی اور گریش سونی شامل ہیں جو سابق عام آدمی پارٹی کابینہ میں بھی شامل تھے۔ انہیں اس بار کابینہ میں شامل کرنے کی توقع نہیں ہے۔ ذرائع کے بموجب پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جتیندر تومر، کپل مشرا، سندیپ کمار اور اسیم احمد خان کو شامل کیا جائیگا۔ اسیم احمد خان اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے واحد وزیر ہوں گے۔

نئی حکومت میں کسی خاتون وزیر کے شامل کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔ یہ فہرست لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کو آج روانہ کی جائیگی۔ نئی کابینہ کی حلف برداری ہفتہ کے دن مقرر ہے۔ پارٹی میں ذہن سازی زوروشور سے جاری ہے لیکن اس کے بارے میں کوئی رائے ظاہر کرنا اس وقت تک مناسب نہیں ہے جب تک کہ اس کا اعلان نہ کیا جائے۔ منیش سسوڈیا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ ذرائع کے بموجب سسوڈیا کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی تجویز عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی کے اجلاس میں کل رات پیش کی گئی جو کجریوال کی قیام گاہ کوشامبی پر منعقد ہوا تھا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رام نواس گوئل اسپیکر اور بندناکماری ڈپٹی اسپیکر ہوں گے۔ وہ پارٹی کے خواتین شعبہ سے تعلق رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT