Thursday , May 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / دہلی کے’’ کپور‘ ‘کا اسپین کے قدیم فٹ بال کلب سے معاہدہ

دہلی کے’’ کپور‘ ‘کا اسپین کے قدیم فٹ بال کلب سے معاہدہ

دہلی -/18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی انڈر 19فٹ بال ٹیم کی جانب سے میدان میں ڈیفنس میں کھلینے والے ’’لووی کپور‘‘ کا کٹالونیا کے قدیم فٹبال کلب پلاموز ایف۔سی سے معاہدہ طے پایا ہے ۔واضح رہے کہ پلاموزہ کی 120سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب کسی ہندوستانی کو اس کلب سے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔لووی نے انگلینڈ اور فرانس میں تین سالوں تک فٹبال کی ٹریننگ حاصل کی ،اور اب اس بات کی توقع یے کہ وہ جلد ہی اس کلب کی جانب سے ڈیبیو کریں گے۔اس وقت وہ شوقیہ کنٹراکٹرکے طور پر کھیلیں گے ۔ان کے اس معاہدے نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر لی ہے اور اسپین میڈیا میںاس کا خاصی چرچا ہے ۔اسپین میں پریس کانفرنس میں معاہدے پر بات کرتے ہوئے لووی نے کہا کہ ’’میں اس تجربہ سے بہت خوش ہوں اور ٹیم کے مقصد کی حصولیابی میں اپنی بہتر کارگردگی کے ذریعہ حصہ بٹانا چاہتا ہوں۔لووی ان اس بات کی امید ظاہر کی کہ ان کو امید ہے کہ ان کا یہ سیشن بہتر جائے گا ،اس کے بعد وہ اسپینمکے اعلی کلب کی طرف سے پیشہ وارانہ طور پرم کھیلیں گے یا پھر وپ اپنے ملک میں آئی،ایس،ایل 1 -لیگ کلب کی جانب سے کھیل میں حصہ لیں گے ۔معلوم ہو کہ لووی کو یہ موقع ’’پرفیکٹ فٹبال اکیڈمی‘‘ کے توسط سے ملاہے ۔پرفیکٹ فٹبال اکیڈمی اپنے یہاں نوجوان کھلاڑیوں ٹریننگ اور ٹرائیل کے ذریعہ یوروپین لیگ کھیلنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔لووی کے علاوہ اکیڈمی نے ایک دوسرے ہندوستانی ’’اشان شاہی‘‘ کو بھی پلاموز سی۔ایف کی پہلی ٹیم سے ٹریننگ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ٹریننگ کے علاوہ اشان ایک مقامی کلب سے بھی کھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT