Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / دہلی کے 20 ارکان اسمبلی نااہلی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

دہلی کے 20 ارکان اسمبلی نااہلی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

نئی دہلی ۔ 23جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے 20 ارکان اسمبلی منفعت بخش عہدوں پر فائز رہنے کے سبب نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے آج دہلی ہائیکورٹ سے رجوع ہوگئے ۔ فوری سماعت کیلئے پیش کردہ درخواستیں جسٹس ایس روی چندرا بھٹ اور جسٹس اے کے چاؤلہ کی بنچ پر رجوع کردی گئی ہیں جن پر کل سماعت مقرر ہے۔ ایک رکن اسمبلی کی طرف سے اس بنچ پر رجوع ہونے والے ایڈوکیٹ منیش وششٹ نے استدلال پیش کیا کہ دہلی قانون ساز اسمبلی کے 20 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے کے اعلامیہ کے پیش نظر اس مسلہ پر فوری سماعت کی ضرورت ہے ۔ ارکان اسمبلی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ نااہل قرار دیئے جانے سے متعلق سرکاری اعلامیہ کو منسوخ و کالعدم کرتے ہوئے اس پر حکم التواء جاری کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ قومی دارالحکومت کے علاقہ دہلی کی حکومت کے قانون کے تحت یہ 20 ارکان اسمبلی نااہل قرار دیئے جاتے ہیں۔ اس اعلامیہ کی اجرائی سے دو دن قبل الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش کے ساتھ صدرجمہوریہ کو لکھا تھا کہ یہ ارکان اسمبلی 13 مارچ 2015ء تا 8 ستمبر 2016 ء پارلیمانی سکریٹریز کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے منفعت بخش عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT