Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کی شاندار کامیابی

دہلی یونیورسٹی طلباء یونین کے انتخابات میں اے بی وی پی کی شاندار کامیابی

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی طلباء تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں تمام 4 عہدوں پر 4,500 ووٹوں کی اکثریت سے قبضہ کرلیا۔ اے بی وی پی نے صدر، نائب صدر، سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر قریبی حریف نیشنل اسٹوڈنٹس یونین فار انڈیا (کانگریس طلباء تنظیم) کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام عام آدمی پارٹی کی زیرقیادت چھاترا پووا سنگھرش سمیتی نے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر تیسرا مقام حاصل کیا۔ نومنتخبہ عہدیداروں میں ستیندرا ورنا (صدر)، سنی دیدھا (نائب صدر) ، انجلی رانا (سکریٹری)، چھترپال یادو (جوائنٹ سکریٹری) شامل ہیں۔ صدارتی عہدہ کے لئے اے بی وی پی امیدوار ستندرا ونا کو 20,439 ووٹ اور این ایس یو آئی امیدوار پردیپ وجیرن کو 14,112 ووٹ حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT