Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / دہلی یونیورسٹی کے پرچوں کی جانچ کا بائیکاٹ ختم

دہلی یونیورسٹی کے پرچوں کی جانچ کا بائیکاٹ ختم

نئی دہلی ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کے اساتذہ نے فیصلہ کیا ہے کہ انڈر گریجویٹ امتحانات کے پرچوں کی جانچ کا انہوں نے یوجی سی کے نئے معیاروں کے خلاف بطور احتجاج بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا ‘ اسے ختم کردیا جائے ۔ کیونکہ وزارت اور عہدیداروں نے ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے تاہم بائیکاٹ سے دستبرداری کے سلسلہ میں رسمی اعلان اس فیصلے کی اساتذہ کی تنظیم کے جنرل باڈی اجلاس میں منظوری کے بعد کیا جائیگا ۔ بات چیت کا آغاز ہوچکا ہے اور اساتذہ نے بائیکاٹ سے دستبرداری سے اتفاق کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT