Wednesday , April 25 2018
Home / Top Stories / دہلی ۔ مصلح شر پسندوں نے مسجد کے سامنے نے نعرے لگائے۔ ویڈیو ہوا وائیرل

دہلی ۔ مصلح شر پسندوں نے مسجد کے سامنے نے نعرے لگائے۔ ویڈیو ہوا وائیرل

نئی دہلی۔ ایک اور واقعہ میں شر پسندوں نے دہلی کی ایک مسجد کے باہر کھڑے ہوئے مسلسل نعرے لگائے۔دہلی کی مسجد کے سامنے کھڑے ہوکر جو نعرے شرپسندوں نے لگائے وہ کچھ اس طرح کے ہیں’’ جب ملا کاٹا جائے گا‘ رام رام چلائے گا‘‘۔

جنتا کا رپورٹر میں شائع خبر کے مطابق جو ویڈیووائیرل ہوا ہے ‘ ان میں ایک شخص انٹرنٹ صارفین سے ویڈیو شیئر کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔ جب وہ مسجد کے پاس پہنچے ‘ مصلح شر پسندوں نے نعرے لگانا شروع کردیا۔ آتش بازی کرنے کے بعد مسجد پر بھگوا رنگ بھی پھینکا۔

दिल्ली के मंडावली इलाके में

दिल्ली के मंडावली इलाके में हिंदुत्व के गुंडों ने हथियारों के साथ निकाली बाइक रैली, मस्जिदों के बाहर मचाया उत्पात, फोड़े पटाखे

Posted by जनता का रिपोर्टर on Wednesday, April 11, 2018

خبر یہ بھی ہے کہ مقامی پولیس نے اس فرقہ پرستی واقعہ کی تصدیق بھی کی ہے جو ایسٹ دہلی اور شاہادار میںیکم اپریل کے روز پیش آیا۔خبروں کے مطابق شر پسند مانڈاولی کی مسجد محمدی کے سامنے جاکر شرپسندی کی۔

واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی پی رینک افیسر نے یہ کہاکہ مسجد کے امام نے شکایت درج کرائی مگر وہ کیس کو آگے نہیں لے جانا چاہا رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس میں گنجن گپتا کی شائع رپورٹ کے مھابق آنند وہار کونسلر اور بی جے پی پی لیڈر نے مدھو وہارمیں پرچن ہنومان مندر سے ایک ریالی نکالی ۔ ان کا نام مبینہ طور پر منڈاولی کونسلر کے نام کے ساتھ پولیس سے کی گئی شکایت میں درج کیاگیا ہے جس پر بھیڑ کو اکسانے اور تناؤ پیدا کرنے کا بھی الزام ہے۔خبر یہ بھی ہے کہ عینی شاہدین نے ریالی کو جامعہ مسجد کے پاس بھی 10-15منٹ رکے ہوا دیکھا ہے

TOPPOPULARRECENT