Tuesday , October 23 2018
Home / سیاسیات / دیب کی بحیثیت چیف منسٹر تریپورہ 9 مارچ کو حلف برداری

دیب کی بحیثیت چیف منسٹر تریپورہ 9 مارچ کو حلف برداری

اگرتلہ ۔ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی تری پورہ یونٹ کے صدر بپلب دیب ریاست کے نئے چیف منسٹر ہوں گے ۔ بنمالی پور سے رکن اسمبلی مسٹر دیب کو آج پارٹی اراکین کی میٹنگ میں لیڈرمنتخب کیا گیا۔ تریپورہ بی جے پی یونٹ کے صدر بپلب دیب 9 مارچ کو بحیثیت نئے چیف منسٹر تریپورہ اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔ 60 رکنی اسمبلی کی 59نشستوں کے آئے نتائج میں بی جے پی کو 35سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات آئی ایف جی ٹی کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔ آئی ایف جی ٹی کو 8 سیٹیں ملی تھیں۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد مسٹر دیب کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر دیب کو اتفاق رائے سے پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ گڈکری نے بتایا کی جشنو دیب برمن ریاست کے نائب وزیر اعلی ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT