Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دیدار شوق کی رسم اجراء تقریب ، جناب زاہد علی خاں ، ڈاکٹر بیگ احساس کا خطاب

دیدار شوق کی رسم اجراء تقریب ، جناب زاہد علی خاں ، ڈاکٹر بیگ احساس کا خطاب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : شاعر کسی کا شکار نہیں کرتا بلکہ وہ نازک احساسات کو زبان دیتا ہے ۔ خوشبو کو کسی ان ابتدائی کلمات کے ذریعہ فولس پیراڈائز کلچرل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب رسم اجراء دیدار شوق میں ڈاکٹر م ق سلیم نے کیا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے جناب عباس علی شوق کے مجموعہ کلام دیدار شوق کی رسم اجراء انجام دی اور کہا کہ اردو دلی میں پیدا ہوئی لکھنو میں بڑھی اور اسے دلہن کی طرح حیدرآباد والوں نے سنوارا ، سرسالار جنگ سوم نے اس کو سرکاری زبان کا درجہ دیا ۔ آج اردو میں جو دکنی شامل ہے اس کی مٹھاس سے اس میں اور بھی چاشنی آگئی ہے ۔ حمد باری تعالیٰ ، نعت پاک ، منقبت ، نظمیں ، غزلیں ، گیت ، پیروڈی اور قطعات کے ذریعہ جو کلام انہوں نے پیش کیا وہ عام آدمی کے غزلوں اور قوالیوں کے لیے بہتر ہے ۔ پروفیسر بیگ احساس نے اردو زبان و ادب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ شوق نے بڑے شوق کے ساتھ ان کی نظم نماز کو سناکر بتایا کہ تمام مضمون نگاروں نے اس کو نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے شوق کی شاعری کو ایک نئی جہد کی شاعری سے تعبیر کیا ۔ مہمان خصوصی محمد قمر الدین تھے ۔ ڈاکٹر ممتاز مہدی ، ڈاکٹر جاوید کمال اور ڈاکٹر معین امربمبو نے عباس علی شوق کی کتاب پر تبصرے اور تجزیے پیش کئے ۔ ڈاکٹر م ق سلیم نے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور یوسف الدین یوسف نے شکریہ ادا کیا ۔ کنوینر معین امربمبو تھے ۔ پروگرام کے بعد محفل غزل کا اہتمام کیا گیا جس میں جناب صابر حبیب نے اپنی مسحور کن آواز میں غزلیں سناکر سماع باندھا ۔ لطیف الدین لطیف ، ماسٹر شفیع نے انتظامات کی نگرانی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT