Saturday , November 18 2017
Home / سیاسیات / دیدی کو ووٹ کا مطلب مودی کو ووٹ : کانگریس

دیدی کو ووٹ کا مطلب مودی کو ووٹ : کانگریس

کولکتہ ۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی خطہ کے دو رخ قرار دیتے ہوئے بی جے پی قائد رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج کہا کہ ممتابنرجی کے ووٹ کا مطلب بی جے پی کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے رائے دہندے ممتابنرجی اور نریندرمودی میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں قائدین میں خفیہ طور پر مفاہمت ہوچکی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ممتابنرجی صرف زبانی ہمدردی کریں گی یا اپنے قریبی ساتھیوں کو غیرمتعلق قرار دیتے ہوئے انہیں مصیبت کا شکار بنائیں گی۔ سرجے والا نے ویویکانند روڈ فلائی اوور کے انہدام کا تذکرہ کرتے ہوئے جسے منظم سنڈیکیٹ راج اور کرپشن کا کارنامہ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT