Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کرنے قریشی برادری کا مطالبہ

دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کرنے قریشی برادری کا مطالبہ

نارائن پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ٹاون کے قریشی برادران نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کیلئے کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ جناب سید عابد سے ملاقات کریت ہوئے مقامی مسلخ اور گوشت مارکٹ میں بنیادی سہولیات کی فی الفور فراہمہی کے مطالبات پر مشتمل ایک تحریری محضر پیش کیا ۔ جس میں بتایا گیا کہ مسلخ میں موجود بورویل عرصہ دراز سے ناکارہ ہوگیا ہے ۔ جس کے سبب پانی کی شدید قتل پائی جاتی ہے اور پانی نہ ہونے سے قریشی برادران کو صاف صفائی کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں گوشت کی مارکٹ میں کھرے کی عدم نکاسی کے باعث جابہ جا گندگی پائی جارہی ہے ۔، جس کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے ۔ حالانکہ اس سلسلے میں صدرنشین بلدیہ اور بلدی عہدیداروں نے بارہا نمائندگیاں کی گئیں تاہم کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ اس موقع پر قریشی برادران کے صدر محمد شریف قریشی اور سماجی کارکن جناب غلام محی الدین چاند و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ جناب سید عابد نے وفد کو تعیقن دیا کہ وہ بہت جلد گوشت کی مارکٹ دورہ کرکے حالات سے واقفیت کے بعد خاطر خواہر اقدام کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT