Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / دیر آید درست آید، مودی کے عملی اقدام کا انتظار

دیر آید درست آید، مودی کے عملی اقدام کا انتظار

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے مذہبی عدم رواداری کے حالیہ سلسلہ وار واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے، کانگریس نے آج کہا کہ ’’دیر آید درست آید‘‘ اور یہ خیال ظاہر کیا کہ اس سے آر ایس ایس اور اس کے محاذی عناصر کے خفیہ ایجنڈہ کو روکنے کے تعلق سے جھوٹی باتوںکا ثبوت ملتا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے و

نئی دہلی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے مذہبی عدم رواداری کے حالیہ سلسلہ وار واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے، کانگریس نے آج کہا کہ ’’دیر آید درست آید‘‘ اور یہ خیال ظاہر کیا کہ اس سے آر ایس ایس اور اس کے محاذی عناصر کے خفیہ ایجنڈہ کو روکنے کے تعلق سے جھوٹی باتوںکا ثبوت ملتا ہے۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ دیر سے سہی ، بہتر تبصرہ ہوا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی طویل خاموشی توڑی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مودی آر ایس ایس اور اس کے محاذی عناصر کو تخریب کاری حرکتوں سے روکنے کی ہمت کا مظاہرہ کریں گے ۔ کانگریس ترجمان وزیراعظم کے ان ریمارکس پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے کہ حکومت نفرت بھڑکانے کی کوئی بھی مذہبی گروپ کو اجازت نہیں دے گی اورمذہبی تشدد کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ وزیراعظم پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے چرچوں اور ایک عیسائی اسکول پر حالیہ حملوں کے معاملہ میں ’دانستہ‘ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

TOPPOPULARRECENT