Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / دیسی ساختہ کروز میزائیل ’’نربھئے ‘‘کی آزمائیشی پرواز

دیسی ساختہ کروز میزائیل ’’نربھئے ‘‘کی آزمائیشی پرواز

بلسور 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائیل ’’نربھئے‘‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ۔ یہ میزائیل 700 کیلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک وار کرسکتا ہے۔ اسے بلسور کے قریب چاندی پور ٹسٹ رینج سے روانہ کیا گیا تھا۔ اس کو ایک موبائیل لانچر کے ذریعہ 10.03 بجے دن روانہ کیا گیا تھا اس

بلسور 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے آج دیسی ساختہ نیو کلیئر صلاحیت کے حامل سب سونک کروز میزائیل ’’نربھئے‘‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی ۔ یہ میزائیل 700 کیلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک وار کرسکتا ہے۔ اسے بلسور کے قریب چاندی پور ٹسٹ رینج سے روانہ کیا گیا تھا۔ اس کو ایک موبائیل لانچر کے ذریعہ 10.03 بجے دن روانہ کیا گیا تھا اس کی آزمائشی پرواز پوری طرح کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔ میزائیل کی پرواز کا راستہ 1.13گھنٹے طویل تھا سرکاری ذرائع کے بموجب تمام مطلوبہ پیمانوں کی آزمائیشی پرواز کے دوران تکمیل ہوچکی ہے۔ آزمائیشی پرواز کے نتیجہ کی معلومات کے تجزبہ کے ذریعہ توثیق کردی گئی۔ آزمائشی پرواز کے بارے میں معلومات راڈارس اور ٹیلی میٹری پوائنٹس سے حاصل ہوئی تھیں جو راستوں کی نگرانی کررہے تھے ۔ یہ سب سونک طویل مسافتی کروز میزائیل نربھئے کی دوسری آزمائشی پرواز تھی جس کا دائرہ کار 700 سے ایک ہزار کیلو میٹر تک ہے۔ پہلی پرواز 12 مارچ 2013 کو کی گئی تھی جو مطلوبہ پیمانوں کی تکمیل سے قاصر رہی تھی کیونکہ پرواز کو درمیان میں ہی روک دینا پڑا تھا۔میزائیل کے مقررہ راستے سے انحراف کی وجہ سے ایسا کیاگیا تھا۔ نربھئے میزائیل میں راستے سے انحراف کر کے دوبارہ راستہ پر آنے کی اچھی صلاحیت ،اچھا کنٹرول اور اچھی رہنمائی موجود ہے ۔ یہ بالکل درست نشانہ لگا سکتا ہے اور اثر کے اعتبار سے یہ انتہائی موثر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT