Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / دیناکرن کی راہول گاندھی کو مبارکباد

دیناکرن کی راہول گاندھی کو مبارکباد

چینائی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا انا ڈی ایم کے میں نظر انداز کردہ لیڈر ٹی ٹی وی دیناکرن نے آج راہول گاندھی کو کانگریس صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ دیناکرن میں اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ راہول گاندھی کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راہول بھی کانگریس کے سابق صدور کے نقش قدم پر چلنے کو ترجیح دینگے ۔ قبل ازیں کانگریس کی مرکزی الیکشن اتھاریٹی کے سربراہ نے کہا تھا کہ راہول گاندھی کانگریس صدارت کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ راہول گاندھی 16 ڈسمبر کو کانگریس صدر کی حیثیت سے اپنے انتخاب کا سرٹیفیکٹ حاصل کرینگے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT