Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / دیناکرن کی پارٹی آنجہانی جیہ للیتا سے منسوب

دیناکرن کی پارٹی آنجہانی جیہ للیتا سے منسوب

مدورائی۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے ‘ کے باغی قائد ٹی ٹی وی دیناکرن نے آج نئی پارٹی قائم کی اور اس کا نام ’’اما مکل منیترا کازگھم‘‘ رکھا جو ٹاملناڈو کی آنجہانی چیف منسٹر جے جیہ للیتا سے منسوب ہے ۔ دیناکرن نے جنہیں پارٹی کے کئی ناراض قائدین کی تائید حاصل ہے ‘ دعویٰ کیا کہ نئی پارٹی ریاست میں اقتدار پر قبضہ کرلے گی ۔ انہوں نے پارٹی پرچم کی نقاب کشائی بھی کی جس کے وسط میں مسکراتی ہوئی جیہ للیتا کی بڑی تصویر ہے ۔ پرچم کا بالائی حصہ سیاہ اور اس کے نیچے سرخ ہے جب کہ درمیانی حصہ سفید ہے ۔ اپنی مختصر تقریر میں دیناکرن نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو اپنے مقصد میں پیشرفت کے دوران کئی مشکلات پیش آئیں گی ۔ دہلی ہائیکورٹ سے ربط پیدا کر کے پارٹی کیلئے ایک نام حاصل کیا گیا ہے ۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ پریشر کوکر کا نشان ان کے لئے مختص کیا جائے ۔ ڈسمبر کے اوآخر میں دیناکرن نے آر کے نگر ضمنی انتخابات اسی نشان پر لڑے تھے اور زبردست اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT