Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / دیناکرن کے وفادار ارکان اسمبلی کی گورنر سے ملاقات

دیناکرن کے وفادار ارکان اسمبلی کی گورنر سے ملاقات

چینائی ۔ 22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے ارکان اسمبلی کا ایک گروپ جو پارٹی کے نظرانداز کردہ قائد ٹی ٹی وی دیناکرن کا وفادار ہے آج گورنر ٹاملناڈو سی ایچ ودیاساگر راؤ سے ملاقات کیلئے گیا ۔ گروپ نے گورنر سے چیف منسٹر کے پلنی سوامی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ادعا کیا کہ وہ اعتماد سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایک دن قبل حریف گروپس کا انضمام عمل میں آیا تھا ۔ پلنی سوامی چیف منسٹر اور او پنیراسلوم ڈپٹی چیف منسٹر مقرر کئے گئے تھے ۔ اس طرح سات ماہ طویل اقتدار میں شرکت کی کشمکش کا اختتام عمل میں آیا تھا ۔ برسراقتدار پارٹی اور حکومت کی باغی قائد پنیراسلوم کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری کے مسئلہ پر کشمکش جاری تھی ۔ ایک سوال کے جواب میں ایک وفادار رکن اسمبلی نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں چیف منسٹر پر اعتماد نہیں ہے ۔ کسی کو ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دینے سے فائدہ کیا ہے ۔ جس پر وہ حال حال تک کرپشن کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہمارا گروپ گورنر سے مل کر چیف منسٹر کی برطرفی کا مطالبہ کرچکاہے ۔ انھوں نے کہا کہ انا ڈی ایم کے کے 122 ارکان اسمبلی پلنی سوامی کی تائید میں ہیں ۔ تاہم فبروری میں پلنی سوامی کی ایما پر ششی کلا کو جیل بھیج دیا گیا ہے، قبل ازیں یہ تمام اُن کے وفادار تھے۔

TOPPOPULARRECENT