Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دیناکرن کے وفادار 18 ارکان اسمبلی کی تفریح گاہ سے ہوٹل کو منتقلی

دیناکرن کے وفادار 18 ارکان اسمبلی کی تفریح گاہ سے ہوٹل کو منتقلی

پڈوچیری۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انا ڈی ایم کے نظرانداز کردہ ڈپٹی جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی دیناکرن کے وفادار 18 ارکان اسمبلی آج ساحل سمندر پر واقع تفریح گاہ سے ایک ہوٹل کو منتقل کردیئے گئے۔ یہ تفریح گاہ اتوار کیلئے پہلے ہی دوسروں کیلئے محفوظ کی جاچکی تھی۔ حلقہ اسمبلی مدلیار پیٹ کے ماراپالم میں واقع اس ہوٹل میں جہاں ارکان اسمبلی کو ٹھہرایا گیا، پولیس کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سوائن فلو سے مدھیہ پردیش میں 17 اور گجرات میں 316 افراد فوت
بھوپال ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک خاتون آج فوت ہوگئی جس کے ساتھ ہی اس ریاست میں یکم ؍ جولائی سے اس وباء کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ اس دوران مختلف دواخانوں میں 44 مریضوں کا علاج جاری ہے۔ گجرات میں سوائن فلو کے سبب اس سال جنوری سے تاحال 316 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاستی حکومت کے تازہ ترین طبی بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر 10 افراد فوت ہوگئے اور 201 نئے کیسیس کا پتہ چلا ہے۔ سوائن فلو کے 23 مریضوں کو ونٹیلیٹرس پر رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT