Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی تعلیمی ترقی کیلئے حوصلہ افزائی

دینی تعلیمی ترقی کیلئے حوصلہ افزائی

بودھن /7 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن کے تحت بودھن ڈیویژن میں چلنے والے صباحی ، جزوقتی و ہمہ وقتی مدارس میں خدمات انجام دینے والے معلمین کو ایک صاحب خیر کی جانب سے بلانکٹس پیش کئے گئے ۔ جامع مسجد رئیس پیٹ بودھن میں منعقدہ معلمین کے اجلاس سے صدر مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی شیخ جابر اشاعتی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر منعقدہ سالانہ مسابقتی مقابلوں میں بودھن ڈیویژن کی طالبہ صباء بیگم شکرنگر اور مسکان ناز موضع پتنگل نے امتیازی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نقد انعامات و توصیفی نامہ حاصل کئے ۔ ان طالبات کی اول درجہ سے کامیابی کا سہرا معلمین کے سر جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نظام آباد کی مرکزی شاخ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مسابقت القرآن عنوان پر ضلع نظام آباد کے مختلف منڈلوں سے آئے ہو تقریباً 500 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا ۔ مرکزی کمیٹی کے صدر مفتی سعید اکبر کی خصوصی دلچسپی کے باعث ضلع نظام آباد میں تحفظ ختم نبوت کمیٹی کے زیر نگرانی دیہی مساجد کو آباد رکھنے ائمہ کا تقرر عمل میں لایا جارہا ہے اور صباحی جماعتوں میں بچوں کو تلاوت قرآن پاک کے ساتھ دینی تعلیم سے روشناس کروایا جاتا ہے ۔ اس اجلاس میں موجود صدر مالیہ کمیٹی جناب سید ریاض الحسن نے دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے معلمین و ائمہ کی خدمات کو سراہا ۔ اس اجلاس میں نائب صدر نشین بلدیہ بودھن قدیر خان سید ذاکر عمر چاوش ، حافظ محسن سید ضمیر و معلمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT