Saturday , January 19 2019

دینی تعلیم کے کمسن لڑکے کیساتھ موذن کی جنسی زیادتی

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے دینی تعلیم کے کم عمر طالب علم سے جنسی زیادتی کرنے پر مسجد کے موذن کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ محمد عرفان جو مسجد یوسف ، فلک نما کا موذن ہے، 5 مارچ کو مدینہ کالونی جہاں نما کے ساکن ایک کم عمر لڑکے جو مسجد کو عربی تعلیم کے حصول کیلئے آیا کرتا تھا، سے جنسی زیادتی اور واہیات حرکت کی۔ اس گھناؤنی حرکت کے بعد موذن نے کم عمر لڑکے کو دھمکایا اور اس بات کو ظاہر کرنے کے خلاف انتباہ دیا۔ لڑکے نے اپنے والد کو مسجد کے موذن کی جانب سے کی گئی اس فحش حرکت سے متعلق بتایا جس کے نتیجہ میں فلک نما پولیس میں ایک شکایت درج کی گئی تھی اور تحقیقات کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT