Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دینی سمر کلاسس

دینی سمر کلاسس

اوٹکور ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسلامی فقہ و سیرتؐ کے تحت صبح 9.30 تا 12 بجے دن ملت اسلامیہ ہائی اسکول اوٹکور میں سمر کلاسس چلائے جارہے ہیں جس میں گروپ A اور B ہونگے ۔ A گروپ جماعت ششم تا ہشتم B گروپ جماعت نہم تا انٹرمیڈیٹ کے طلباء و طالبات پر مشتمل ہوگا ۔ اس کے علاوہ بھی تحریری مقابلہ ہوگا ۔ گروپ A اور B سے درجہ اول ، درجہ دوم اور سوم کامیاب طلباء و طالبات کو بہترین انعامات کے علاوہ شریک امتحان ہر طالب علم کو بھی اعزازی انعامات سے نوازا جائے گا ۔ امتحان 10 مئی بروز منگل بوقت 9.30 بجے دن میں رہیگا ۔ اس طرح چوتھا تحریری مقابلہ اور اس سمر کلاسس میں مولانا شریف فیضی امام و خطیب مسجد یکمنار اور محمد اسمعیل نائب امیر مقامی اہلحدیث کے راست نگرانی و تربیت میں ہونگے ۔ اس کے بعد جلسہ تقسیم انعامات 13مئی بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد اہلحدیث یکمنار محلہ بنڈہ اوٹکور میں منعقد ہے ۔ خواہشمند طلباء و طالبات جو اس طرح تحریری مقابلہ میں حصہ لینے چاہتے ہیں محمد انور رامپور ، اسمعیل ، شبیر کے پاس نام درج کروالیں ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبرات 9703078819, 9492503631, 8886091033 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT