Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دینی مدارس میں ترنگا لہرایا جاتا ہے

دینی مدارس میں ترنگا لہرایا جاتا ہے

میدک /22 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کی بکواس پر جس نے دینی مدارس کو دہشت گردی کی تعلیم کے گڑھ ہونے کا الزام لگایا ہے ان کی اس بکواس پر صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک الحاج خواجہ معین الیدن نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا اور ساکشی مہاراج کو چیالنج کیا کہ وہ میدک آکر دیکھیں کہ یہاں یوم آزادی کے موقع پر دینی مدارس

میدک /22 ستمبر ( ذریعہ فیاکس ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کی بکواس پر جس نے دینی مدارس کو دہشت گردی کی تعلیم کے گڑھ ہونے کا الزام لگایا ہے ان کی اس بکواس پر صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک الحاج خواجہ معین الیدن نے اپنا سخت ردعمل ظاہر کیا اور ساکشی مہاراج کو چیالنج کیا کہ وہ میدک آکر دیکھیں کہ یہاں یوم آزادی کے موقع پر دینی مدارس میں ترنگا لہرایا جاتا ہے یا نہیں ؟ بی جے پی رکن پارلیمان نے اپنے زہریلے بیانات کے ذریعہ مذہب کی بنیاد پر سماج کو باٹنے اور مختلف فرقوں میں نفرت پیدا کرنے دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔ جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے ۔ خواجہ معین الدین نے کہا کہ میدک میں ہر 15 اگست کو یوم آمادی کے موقع پر دینی مدارس میں قومی پرچم لہرایا جاتا ہے ۔ اس کا اہتمام نہ صرف منتظمین کرتے ہیں بلکہ مقامی رکن اسمبلی کے ہاتھوں دینی مدارس پر قومی پرچم کشائی انجام دی جاتی ہے ۔ انہو ںے کہا کہ مدارس میں دینی تعلیم کے علاوہ قومیت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے ۔ صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک نے بی جے پی رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT